عمران خان کے معائنے کی اجازت دی جائے، ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کی اپیل

لاہور (قدرت روزنامہ)شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر عاصم یوسف نے اربابِ اختیار سے اپیل کی ہے کہ انہیں اور ان کے ساتھی ڈاکٹر فیصل سلطان کو سابق وزیراعظم عمران خان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ گزشتہ شب 9 بجکر 45 منٹ پر ان کی عمران خان کا علاج کرنے والے دو ڈاکٹروں سے گفتگو ہوئی جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران انہوں نے اپنے ساتھی ڈاکٹر خرم اعظم مرزا کو بھی گفتگو میں شامل ہونے کی درخواست کی جسے قبول کر لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ معالجین نے انہیں عمران خان کی طبی حالت کا پس منظر بتایا اور تمام طبی رپورٹس پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق اب تک کیے گئے علاج کے نتیجے میں عمران خان کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
Dr. Aasim Yusuf's latest statement, issued following a conference call with the doctors currently treating Mr. Imran Khan and after their recent visit to assess his condition. February 16, 2026. pic.twitter.com/sSQAqloqm6
— Shaukat Khanum (@SKMCH) February 16, 2026
ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ چونکہ انہوں نے خود عمران خان کا معائنہ نہیں کیا اس لیے وہ معالجین کے بیان کی نہ تو تصدیق کر سکتے ہیں اور نہ ہی تردید۔
انہوں نے شفا اسپتال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں یا ڈاکٹر فیصل سلطان کو، یا دونوں کو، اور اس کے علاوہ آنکھوں کے ان ماہرین کو جنہیں عمران خان خود منتخب کریں سابق وزیراعظم سے ملاقات اور ان کی طبی دیکھ بھال میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔
