ٹائیگر شروف دورانِ شوٹنگ زخمی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی اداکار ٹائیگر شروف فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے. ٹائیگر شروف نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے، جس میں اداکار کا زخمی چہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ ناخوشگوار واقعہ ہوا‘۔
خیال رہے کہ ٹائیگر شروف اس وقت برطانیہ میں اپنی فلم گنپتھ: پارٹ 1 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں اداکارہ کریتی سینن بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ٹائیگر شروف جوکہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، اپنی اس ایکشن تھرلر فلم کی سپر ہٹ ریلیز کرنے کے لیے بہت محنت کررہے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے وہ زخمی بھی ہوگئےہیں۔
خیال رہے کہ فلم میں ٹائیگر ایک باکسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جب کہ اس کے آن اسکرین والد بھی اپنے پہلے دنوں میں باکسر تھے۔ رپورٹس کے مطابق، اس اہم کردارکے لیے فلم کی پروڈکشن ٹیم اداکارامیتابھ بچن کو شامل کرنے کی خواہاں ہے۔
تاہم، ابھی تک اس حوالے سے ابھی تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں ہیں۔