10 ماہ سے لاپتہ بیٹا اگر کسی تنظیم میں شامل ہے تو ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، قادر بخش کا کوئٹہ میں اظہارِ لاتعلقی

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے کلی لوڑ کاریز کے رہائشی قادر بخش نے کہا ہے کہ میرا بیٹا بالاچ گزشتہ 10 ماہ سے غائب تھا جس کی رپورٹ تھانے میں درج کرانے کی کوشش کی لیکن شنوائی نہ ہوئی وہ کسی تنظیم میں شامل ہے تو ہمارا اور میرے خاندان کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے یہ بات انہوں نے سوموار کو اپنے دیگر عزیز و اقارب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ میرا 24 سالہ بیٹا بالاچ گزشتہ دس ماہ سے غائب ہے پہلے ہم اس کو تلاش کرتے رہے اور اس کے غائب ہونے کی سیٹلائٹ ٹائون پولیس کو اطلاعی رپورٹ بھی دی تھی لیکن انہوں نے درج نہیں کی گزشتہ دس ماہ سے غائب ہونے کے بعد ہمیں خدشہ ہے کہ وہ کسی تنظیم میں شامل ہے اس لئے ہمارا اور میرے خاندان کا اس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور میں اس سے لا تعلقی کا اظہار کرتاہوں۔
