رجسٹرڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کا طریقہ جانیے


لاہور (قدرت روزنامہ) اب گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے اور اب فریقین گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق کروا سکیں گے۔
گاڑیوں کی خرید و فروخت کو مزید آسان بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے نادرا کے ساتھ مل کر ایک بڑا انقلابی قدم اٹھا لیا ہے۔
پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کو اب بائیو میٹرک تصدیق کے لیے متعلقہ دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق کر سکتے ہیں۔
اب پنجاب کے شہری نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں اور منتقلی کی مزید کارروائی کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert