طلاق لی ہے یا نہیں۔۔؟پریانکا نے خاموشی توڑ دی،مداحوں کیلئے بڑی خبر
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالآخر اپنے نام کے ساتھ شوہر نک جونس کا نام ہٹانے کی وجہ بتادی۔کچھ دن قبل بھارتی میڈیا پر یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی کہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کےساتھ نک جونس کا نام ہٹا دیا ہے جس سے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور پریانکا کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں لیکن اداکارہ نے اس پر کوئی بیان نہیں دیا تھا۔
اب حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اس حوالے سے وضاحت پیش کی۔پریانکا کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ نک کا نام اس لیے ہٹایا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ہی یوزر نیم رہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ نام ہٹانے کی صرف اتنی چھوٹی ہی وجہ تھی جسے مداحوں نے کوئی اور رنگ دیا۔