اللہ نے نوازشریف کو میری شکل میں اچھا داماد دیا، دعا ہے سب کو میرے جیسا ہی داماد ملے،صفدر نے نیا محاز کھول دیا ،کیا کیا کہہ دیا؟جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے بیٹے جنید صفدر سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دیا۔لاہور میں کیپٹن صفدر نے صحافیوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنید کی شادی میں گانا گا تا تو ہوسکتا ہے سارا مزہ خراب ہوجاتا، 30 سال سے اپنی شادی کے گیت گا رہا ہوں، اگلے تین سال بیٹے کی شادی کے گیت سناؤں گا۔

انہوں نے جنید کے سیاست میں آنے کے بارے میں کہا کہ جس طرح وکیل کا بیٹا وکیل، ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر ہوتا ہے ویسے ہی وہ سیاست دان کا بیٹا ہے اور سیاست میں ضرور آئے گا۔صحافی نے سوال کیا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ جنید کے والد کچھ نہیں کرتے، والدہ کی کوئی پراپرٹی نہیں تو شادی پر یہ سارے اخراجات کیسے ہوئے؟

کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ میں ہزار دفعہ کہہ چکا ہوں کہ ہم صوفیا کی اولاد ہیں، پیر و فقیروں کی اولاد ہیں، ہمارے گھر روز ایسا لنگر ہوتا ہے۔کیپٹن صفدر نے عائشہ سیف کو تحفہ دیے جانے والے سوال پر کہا کہ میں نے بہو کو تندرستی اور صحت کی دعائیں دی ہیں اور کہا جیسے اللہ نے میرے بیٹے کو ایک اچھی بیوی دی ہے ویسے ہی سب کو دے اور اللہ سب کی بیٹیوں کو بھی اچھے داماد دے جس طرح اللہ نے میری شکل میں نواز شریف کو دیا ہے۔

Recent Posts

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی…

5 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

15 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغستان…

28 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

43 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

48 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

59 mins ago