علیمہ خانم بانی کی بہن ہیں، ان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے: سہیل آفریدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علیمہ آپا بانی کی بہن ہیں، ان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات یہ تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے جبکہ ہمارے مطالبات میں کوئی رپورٹ شامل نہیں تھی۔
سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے ذاتی ڈاکٹر کو اجازت نہیں دے رہی، ہم سے کیا چھپایا جا رہا ہے؟ حکومت نے ہمارا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ ذاتی ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی کال پر ہم یہاں بیٹھے ہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا ہے کہ جبکہ کے پی میں احتجاج عوام خود کر رہے ہیں، ہم نے کال نہیں دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert