مریم نواز کیخلاف سب سے بڑی بغاوت، احسن اقبال کے اعلان نے ن لیگ میں تھر تھلی مچا دی
لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کا آئندہ وزیر اعظم کون ہوگا، احسن اقبال نے وضاحت کر دی۔ پارٹی کا صدر ہی وزیراعظم ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار کی بحث پر وضاحت کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پارٹی کا صدر ہی وزیراعظم ہوتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہبازشریف تین بار وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، وہ تجربہ کار ہیں۔واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونے سے متعلق ردِعمل کا اظہار کیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف اور میرا رشتہ باپ بیٹی کا ہے لیکن وہ ہماری پارٹی کے صدر ہیں، وہ بہت سینئر ہیں، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ جب وقت آئے گا تو اس سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
میرے اور شہباز شریف سمیت تمام پارٹی رہنماؤں نے اس فیصلے کا اختیار نوازشریف کو دیا ہوا ہے۔ جب وقت آئے گا تو پارٹی کی مشاورت کے ساتھ نوازشریف فیصلہ کریں گے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ اس سے زیادہ اور کیا خوشی کی بات ہوسکتی ہے کہ شہباز وزیراعظم بنیں، ہم سب ان کے پیچھے کھڑے ہوں گے، جب وقت آئے گا تو آخری فیصلہ میاں نواز شریف کا ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر جماعت نوازشریف کی سربراہی سے فیصلہ کرے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہ خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کے اُمیدوار سے متعلق اظہار خیال کیا اورکہا کہ مریم نواز وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتیں اور عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے، شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور وہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔