مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے روح پرور مناظر

مكه مدينه(قدرت روزنامہ)مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے روح پرور مناظر نے دیکھنے والے کا دل موہ لیا۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں دنیا بھر سے آئے ہزاروں مسلمان بارگاہ الہیٰ میں سجدہ ریز رہے، ماہ رمضان پانے پر شکر اور مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔
Surat Al-Baqarah | Ayah 185 – 186 | Shaykh Abdul Rahman Sudais pic.twitter.com/1VZEzcZjRv
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) February 18, 2026
خیال رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر ، کویت ، بحرین ، عراق ، یمن ، لبنان ، فلسطین اور افغانستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا جہاں آج پہلا روزہ ہے۔
The Makkah Grand Mosque from the highest point of the Clock Tower on the first night of the blessed month of Ramadan 1447 AH 🌙 pic.twitter.com/SKyxsMXbdG
— Saudi Expatriates (@saudiexpat) February 17, 2026
اس کے علاوہ ترکیے ، سوئیڈن ، آسٹریلیا ، مصر ، عمان ، ملائیشیا ، سنگاپور ، برونائی ، انڈونیشیا ، فلپائن ، آذربائیجان ، قازقستان ، کرغزستان ، ازبکستان ، فرانس اور جاپان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔
ادھر امریکا ، کینیڈا ،بیلجیئم اور برطانیہ میں کمیونٹی تقسیم ہے، بعض نے آج اور دیگر نے جمعرات سے آغاز رمضان کا اعلان کیا۔
