کرکٹر حسن علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوشخبری سنائی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کے قومی کرکٹر حسن علی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خوشخبری خود شیئر کی۔

حسن علی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہیلینا، ہیزل، سمیعہ اور میں نے گزشتہ رات اپنے خاندان میں ایک نئے اضافے کو خوش آمدید کہا۔ الحمدللہ، ہمارا خوبصورت بیٹا حمدان حسن علی خیریت سے ہے اور اس کی ماما تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے دعاؤں میں ان کے خاندان کو یاد رکھیں۔
