پنجاب حکومت نے بانی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے 3مقدمات میں درخواستیں واپس لے لیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے 3مقدمات میں درخواستیں واپس لے لیں۔عدالت نے ضمانت منسوخی کی درخواستیں واپس لینے پر نمٹا دیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی اور بشریٰ بی بی کیخلاف لاہور، اوکاڑہ اور ڈی جی خان میں مقدمات درج کئے گئے تھے،کیس زمین کے حصول میں اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تھا۔
پنجاب حکومت نے بانی کیخلاف9مئی مقدمات میں ضمانت منسوخی کیخلاف اپیلیں بھی واپس لے لیں،عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔
