سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پری لائسنس ٹریننگ لازمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ لازمی قرار دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا 50 واں اجلاس ہوا جس میں تعلیم، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ اسکول قائم کئے جائیں گے اور بغیر تربیت لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
اجلاس میں 5 سال میں ایک لاکھ ڈرائیورز کو تربیت اور لائسنس دینے کا ہدف دیا گیا،اس کے علاوہ ماحولیاتی سیاحت اور جنگلات کے تحفظ کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

WhatsApp
Get Alert