سعودی عرب: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں افطار دستر خوان سج گئے


مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)سعودی عرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ میں لاکھوں زائرین اور نمازیوں نے سورج غروب ہونے کے ساتھ رمضان المبارک کا پہلا روزہ افطار کیا، اس موقع پر فرزندان اسلام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین میں افطار دسترخوان سجانے کی قدیم روایت ہے۔ یہ مناظر اس مقدس ماہ کی روحانیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حرمین کے صحنوں، رہداریوں، چھتوں اور توسیع حصے تک پھیلے افطار دستر خوان اسلامی اخوت اور یگانگت کا نمونہ پیش کررہے تھے۔
حرمین میں تعینات کارکنان نے افطار ختم ہوتے ہی ریکارڈ وقت میں دسترخوان سمیٹ لیے اور تیزی سے صفائی کا کام مکمل کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی حرمین میں لاکھوں افراد کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
حرمین انتظامیہ کی جانب سے اس کے لیے پرمٹ جاری کیا جاتا ہے جس کے ضوابط مقرر کئے گئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert