حکومت نئی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی لا رہی ہے، اخبارات ملازمین کو مقررہ تنخواہیں ادا کریں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت صوبے میں نئی میڈیا پالیسی مرتب کر رہی ہے جس کے تحت اب ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اخبارات پڑھنے والے لوگوں کی تعداد کم ہو رہی ہے، اس لیے حکومت ڈیجیٹل میڈیا کی طرف جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اخبارات کے مالکان پر زور دیا کہ وہ اپنے ملازمین کو سرکاری پالیسی کے مطابق تنخواہیں ادا کریں تاکہ صحافی برادری کے معاشی مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئی پالیسی کا مقصد عوامی فلاح اور حکومتی اقدامات کی بہتر تشہیر کو یقینی بنانا ہے۔

WhatsApp
Get Alert