رمضان میں عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن: کوئٹہ میں 113 گراں فروش گرفتار، جیل منتقل


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) ضلعی انتظامیہ نے ماہِ رمضان کے دوران گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 113 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے مطابق مختلف سب ڈویژنز میں پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، جس کے دوران متعدد دکانداروں کو جرمانے اور سزائیں بھی دی گئیں۔
کارروائیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
سب ڈویژن سٹی: 41 قصائیوں اور تندور مالکان کو گرفتار کیا گیا۔
سب ڈویژن صدر: 32 قصائیوں اور نانبائیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
سب ڈویژن کچلاک: 22 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
سب ڈویژن سریاب: 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا واضح کہنا ہے کہ رمضان کے دوران ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیجا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert