خاران میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار: موبائل سے نازیبا ویڈیوز برآمد، خواتین کے استحصال کا انکشاف


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) خاران میں سیکیورٹی اداروں نے ایک اہم کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے کمانڈر شہداد عرف زنکن کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے موبائل فون سے مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز اور قابلِ اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ تنظیم میں خواتین کو مختلف بہانوں سے شامل کیا جاتا تھا اور بعد ازاں انہیں مبینہ طور پر استحصال کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار کمانڈر پر ایک درجن سے زائد خواتین کے استحصال کا الزام ہے، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ ڈیجیٹل مواد کو فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خواتین کی شناخت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert