پنجاب بھر میں مخیر حضرات کے اشتراک سے نگہبان دسترخوان سج گئے، لاکھوں افراد نے افطار کیا

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz کی ہدایت پر پنجاب بھر میں مخیر حضرات کے تعاون سے رمضان نگہبان دسترخوان سجائے گئے۔ لاکھوں مہمانوں نے ان سجے ہوئے دسترخوانوں پر پہلا روزہ افطار کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مخیر حضرات کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک احساس اور خدمت کا مہینہ ہے، اور ہر فرد کی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فریضہ ہے۔ انہوں نے لاکھوں لوگوں کی آمد پر اظہار تشکر کیا اور اس موقع پر کہا کہ ایسے اقدامات سے سماجی ہم آہنگی اور خیرات کا جذبہ فروغ پاتا ہے۔
