مریم انصاری کی شادی کی خوبصورت تصویریں، ویڈیوز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری پاکستان کے معروف سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔گزشتہ شب مریم انصاری اپنے دولہا راجہ اویس خان کے گھر رُخصت ہو گئیں، مر یم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں ہفتے کے آغاز سے ہوا تھا۔
مریم انصاری کی مہندی، سنگیت کی تقریب کے بعد کل رُخصتی تھی جبکہ رواں سال فروری کے مہینے میں اُن کا نکاح ہو چکا تھا۔مریم انصاری کی عروسی لباس میں دولہے کے ہمراہ بیٹھے، ڈانس کرتے اور رُخصت ہوتے ہوئے کی خوبصورت تصویریں اور متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
مریم انصاری نے اپنی شادی پر سنہری کڑھائی سے سجا گاجری رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا ہوا تھا جبکہ اُن کے دولہا اویس خان نے اس دوران سیاہ کرتا پاجامہ اور کوٹ پہن رکھا تھا۔شادی کے بعد اس خوبصورت جوڑی کی جانب سے کروائے گئے خوبصورت فوٹو سیشن کی بھی ویڈیوز وائرل ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب اس شادی پر دُلہن، مریم انصاری کے بھائی علی انصاری اور اُن کی منگیتر اداکارہ صبور علی کو بھی سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔