دہشتگرد تنظیموں کے آلہ کار ایک مرتبہ پھر خضدار کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، شفیق االرحمن مینگل

خضدار(قدرت روزنامہ)جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے خضدار میں جاآ لاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماء میر محمد اقبال رئیسانی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر قوتیں اور دہشت گرد تنظیموں کے آلہ کار ایک بار پھر خضدار میں حالات خراب کرکے اپنی مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے اور علاقے کی امن‘ترقی او ر خوشحالی کیلئے اپنا کام جاری رکھیں گے‘ مذمتی بیان میں کہاگیا ہے کہ خضدار ایک پرامن علاقہ ہے

ملک دشمن عناصر قوتیں اور ان کے آلہ کار اپنے مقاصد اور اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اس طرح حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں میر اقبال رئیسانی نے خضدار میں امن‘ترقی‘خوشحالی اور بھائی چارے کی فروغ کیلئے دن رات محنت کرتے آرہے ہیں اور بعض دشمن قوتیں ایسے حالات پیدا کرکے یہاں کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں جھالاوان عوامی پینل اور اس کے رہنما و کارکن ایسے بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہیں ہونگے انتظامیہ اس واقعہ کا نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔