نیب کے کئی ڈی جیز کے تبادلے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) میں کئی ڈی جیز کے تبادلے کیے گئے ہیں، اس حوالے سے قومی احتساب بیورو نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے تعینات ڈی جی جمیل احمد کو نیب لاہور میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمیل احمد بیداری برائے شعورِ انسدادِ کرپشن ونگ میں کام کریں گے۔نیب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی سکھر عرفان بیگ کو ہیڈ کوارٹر میں تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔