کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر سےحملہ، 7 اہلکار زخمی، زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ، سرچ آپریشن شروع


کرک(قدرت روزنامہ)کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر سےحملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ حملے میں 7 اہلکار زخمی، زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قلعے پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال لیجانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہوگئے۔
جیو نیوز ‘‘ کےمطابق ڈی پی او کرک نے بتایا کہ درگہ شہیدان کے علاقے میں ایف سی کے قلعے پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا۔ کواڈ کاپٹر کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بعد ازاں پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ زخمی ایف سی اہلکاروں کو ہسپتال لیجانے والی ایمبولینس پر بھی مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ریسکیو کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert