معروف یوٹیوبر او رپائلٹ نے میانمار سے لگژری طیارہ پاکستان میں ڈیلیور کر دیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا


لاہو ر(قدرت روزنامہ)حال ہی میں پنجاب حکومت نے گلف سٹریم کا انتہائی لگژری طیارہ خریداجس پر بحث ابھی تھمی نہیں تھی کہ ایک او رلگژری طیارے کی پاکستان آمد نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر ’فلائے ود اووین‘ درحقیقت پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہیں او رمختلف ممالک میں نجی طیاروں کو ڈیلیور کرنے میں مہارت رکھتے ہیں او روہ اپنے اس سفر کو وی لاگ کی صورت میں یوٹیوب پر بھی جاری کرتے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔
حال ہی میں انہوں نے میانمار میں موجود ایک نجی طیارے Piaggio P180 Avant کو ہنگامی بنیادوں پر پاکستان پہنچایا جس کا انہوں نے وی لاگ بھی بنایا او رشیئر کیا، اس وی لاگ نے تیزی سے پاکستانی صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے جس کے کلپس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو رہے ہیں او رمسلسل ایک ہی سوال پوچھا جارہاہے کہ پنجاب حکومت کے بعد ایک اور لگژری طیارہ پاکستان میں کس نے منگوایا ہے ۔

WhatsApp
Get Alert