کوئٹہ میں گرانفروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، 92 افراد گرفتار، 43 دکانیں سیل


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے خلاف شہر بھر میں کارروائیاں جاری رہیں۔ مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر 308 دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 92 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 80 افراد کو جیل منتقل کر دیا گیا، جبکہ خلاف ورزیوں پر 43 دکانیں سیل کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق:
سب ڈویژن سٹی: 98 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 34 افراد گرفتار اور 13 دکانیں سیل کی گئیں۔
سب ڈویژن صدر: 81 دکانوں کی انسپکشن کے دوران 21 افراد گرفتار اور 9 دکانیں سیل کی گئیں۔
سب ڈویژن سریاب: 92 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 27 افراد گرفتار جبکہ 10 دکانیں سیل کی گئیں۔
سب ڈویژن کچلاک: 40 دکانوں کی جانچ پڑتال کے دوران 13 افراد گرفتار اور 5 دکانیں سیل کی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

WhatsApp
Get Alert