’میری ہمت ختم ہوگئی ہے‘: صنم جنگ کا اپنی طلاق کی خبروں پر ردِعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ صنم جنگ کا کہنا ہے کہ شوہر قسام جعفری سے طلاق کی خبروں پر وضاحتیں دیتے ہوئے اب اُن کی ہمت ختم ہوگئی ہے۔اداکارہ صنم جنگ سےانسٹاگرام پر ایک صارف نے شوہر سید عبدالقسام جعفری کے ساتھ اُن کے تعلقات کے حوالے سے سوال پوچھا کہ’وہ اپنے شوہر سے اتنا دور کیوں رہتی ہیں، اور اُن کے شوہر 3 ماہ کے بعد آئے ہیں‘۔
صارف نے مزید لکھا کہ’ کیا اداکارہ کو نہیں لگتا کہ اُن کے اپنے شوہر سے دور رہنے سے اُن کی بیٹی پر اثر پڑے گا‘۔صارف کے سوال پر ایک اور انسٹا صارف نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ’ صنم جنگ کی شوہر سے دور رہنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ پائلٹ ہیں‘۔صنم جنگ نےوضاحت دینے والے صارف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ وضاحت دینے کے لیے شکریہ، کیونکہ اُن کی تو ہمت ختم ہوگئی ہے‘۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے صنم جنگ کی شوہر قسام جعفری سے طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور اِن خبروں کی اداکارہ کی جانب سے بارہا تردید بھی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی۔ قسام جعفری پیشے سے پائلٹ اور امریکہ میں رہتے ہیں جبکہ صنم جنگ اپنی بیٹی الایا جعفری کے ساتھ والدین کےپاس کراچی میں مقیم ہیں۔