خیبر پختونخوا میں خواتین کیلئے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام ، 30 ہزار ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے خواتین کے لیے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام شروع کر دیا۔
منتخب خواتین کو چھ ماہ تک ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ پروگرام کا مقصد خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبوں میں عملی تجربہ دینا ہے۔
انٹرنز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس، UI/UX، ویب ڈویلپمنٹ، ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن، اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے اہم شعبوں میں عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
پروگرام کے تحت انٹرنز کو خیبر پختونخوا کی آئی ٹی پارک کمپنیوں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ، اور KPITB ہیڈکوارٹرز میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ صنعت سے متعلقہ عملی تجربہ حاصل کر سکیں۔
دلچسپی رکھنے والی خواتین امیدوار درخواستیں سرکاری پورٹل joinit.kp.gov.pk/list/jobs پر جمع کرا سکتی ہیں ، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 مارچ 2026 ہے۔
