نادیہ جمیل، ثانیہ سعید کی لمبے عرصے بعد ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف سینئر، لیجنڈری اداکاراؤں ثانیہ سعید اور نادیہ جمیل نے کافی لمبے عرصے بعد ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔نادیہ جمیل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور آ ئے دن اپنے مداحوں کے ساتھ زندگی کے منفرد تجربات اور یادیں شیئر کرتی رہتی ہیں، اس بار نادیہ جمیل نے اپنی ساتھی اداکارہ ثانیہ سعید کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید خوشگوار موڈ میں 20 سالہ پرانے ڈرامے ’پُتلی گھر‘ میں ایک ساتھ گائے گئے پنجابی صوفی شاعر میاں محمد بخش کے کلام کو دوبارہ دہرایا ہے۔
اس ویڈیو میں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید کی جانب سے ’ری یونین‘ کیا گیا ہے جو کہ اِن دونوں کے مداحوں کو خوب پسند آیا ہے۔نادیہ جمیل کی اس ویڈیو کے آخر میں ڈرامہ ’پتلی گھر‘ کا سین بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں یہ دونوں سنیئر فنکارائیں اپنی جوانی کے دور میں یہی کلام پڑھتی نظر آ رہی ہیں۔