بلوچستان اسمبلی کے حلقہ PB-36 قلات میں دوبارہ پولنگ 10 مارچ کو ہوگی، صوبائی الیکشن کمشنر کی ہدایت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ PB-36 قلات کے سات (7) پولنگ اسٹیشنز پر 10 مارچ 2026 کو دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔
اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جناب Ali Asghar Siyal نے ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی سے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (DRO) حلف لیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ دوبارہ پولنگ کے شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن قلات میں تعینات افسران کی تربیت، انتخابی مواد کی بروقت فراہمی اور دیگر انتظامی و سیکیورٹی تیاریوں کے حوالے سے جامع اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے عوام کو آزادانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔
