حج آپریشن کو مکمل ڈیجیٹل بنانے کیلئے وزارت مذہبی امور اور وزارت آئی ٹی میں ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حج آپریشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور مکمل ڈیجیٹل بنانے کے لیے وزارت مذہبی امور اور وزارت آئی ٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔
مفاہمت کی یادداشت کے تحت پاک حج موبائل ایپ کو مزید بہتر، مؤثر اور صارف دوست بنایا جائے گا۔
اس موقع پرسردار یوسف نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر حج آپریشن کو مزید شفاف اور سہل بنایا جا رہا ہے، ڈیجیٹل نظام سے غیر ضروری تاخیر اور انسانی غلطیوں کا خاتمہ ممکن ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بین الاقوامی معیار کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ آئندہ سال حج درخواست سے لے کر وطن واپسی تک مکمل اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا۔ درخواست گزاروں کے لیے سادہ اور آسان فہم آن لائن حج پورٹل بھی قائم کیا جائے گا۔
