آگئی وہ خبر جس کا ہر پاکستانی کو انتظار تھا، پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہو گیا؟ پوری قوم کیلئے خوشخبری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے سستا پٹرول مل رہاہے ، پاکستان کاٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب نو اعشاریہ نو فیصد ہے جس میں ڈائریکٹ ٹیکس تین اعشاریہ چھ اور ان ڈائریکٹ چھ اعشاریہ تین فیصد ہے،پاکستان میں ہماری حکومت آنے سے پہلے ڈائریکٹ ٹیکس 1526 ارب روپے تھا۔اب ہماری حکومت میں یہ 1736ارب ہوگیا ہے، 200ارب سے زائد اس میں اضافہ ہواہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے کہاکہ پٹرول پر سیل ٹیکس 17فیصد سے کم کرکے ایک اعشاریہ چار فیصد کردیا ہے، ڈیزل پر17فیصد سیل ٹیکس تھا جو کم کرکے چھ اعشاریہ سات فیصد کیا گیا ہے، کیروسین پر 17فیصد سے سیل ٹیکس تھا جوکم کرکے چھ اعشاریہ سات فیصد کردیاہے ،تحریک انصاف کی حکومت کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرے گی،
پیٹرول عالمی سطح پر مہنگا ہے،پاکستان میں اب بھی خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے سستا پٹرول مل رہاہے ،17فیصد سیل ٹیکس کم کرکے ایک اعشاریہ چار فیصد کردیا ہے ۔انہوں نےکہاکہ ایک سال سےزائدخالی رہنےوالی آسامیوں کوختم کر دیا گیا،پاکستان پوسٹ کی 2646ختم کی گئیں،مذہبی امور کی ایک،بین الصوبائی رابطہ 39 ،کونسل برائے سماجی بہبود کی آٹھ ،ایم ایس ونگ کی 20اور فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی 28آسامیاں ختم کی گئیں ہیں ،ان آسامیوں کو ختم کرنے سے کسی بھی عہدے دار کی ملازمت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ،ان پوسٹوں کی ضرورت نہیں تھی اس لیے ختم کیں ۔وزیرمملکت کاایک سوال کےجواب میں کہنا تھا کہ کوئٹہ ژوب کوٹلہ ریلوے سیکشن سی پیک میں شامل نہیں،سی پیک میں ایم ایل ون ہے،بلوچستان میں ریلوے کےنئے منصوبوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ مالاکنڈ سے نوشہرہ ٹریک بحال کیاجارہاہے، ریلوے ٹریک کو ٹھیک کیا جارہاہے ،ایم ایل ون پورے پاکستان کا منصوبہ ہے، اس کو سیاست کی نظر نہ کریں ،سی پیک پر کام مشرف اور زرداری دور میں شروع ہوا ،عملی کام نواز شریف نے شروع کیا، ہم تکمیل کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔