شوال کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی ، جانیںاہم تفصیلات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم کا حال بتانے والوں نے شوال کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس سال 29ویں روزے کی شام کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس سال رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ چاند کی پیدائش 19 مارچ کی صبح 6 بجکر 23 منٹ پر ہوگی، اس حساب سے غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو نظر آنے کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اتنی عمر کے چاند کو ننگی آنکھ سے یا دوربین سے بھی دیکھنا ممکن نہیں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ 19 مارچ کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس لیے عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے، اس لیے شوال کا چاند نظر آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کی شام کو ہوگا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ضلعی دفاتر میں ہوں گے۔ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
