شہریوں کیلیے بڑی خبر! قومی شناختی کارڈ میں اہم تبدیلیاں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچر تبدیل کر دئیےگئے۔
حکومت نے قومی شانختی کارڈ کے سیکورٹی فیچر میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں شناختی کارڈ کے تصدیقی فیچر بھی تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین کو قواعد میں باقاعدہ شامل کرلیا گیا ہے۔
قواعد میں کیو آرکوڈ کو باقاعدہ سیکیورٹی اور تصدیقی فیچر کی قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ کیو آر پر مبنی تصدیق سے آف لائن اور آن لائن فوری ویری فکیشن ممکن ہو گی۔
کیو آر کوڈ یا دیگر تکنیکی فیچر مائیکرو چپ کے متبادل کے طور پر قابل استعمال ہو گا اور کارڈ معطل ہونے پر تمام منسلک تصدیقی و توثیقی خدمات فوری معطل ہوں گی۔
60سال سے زائد کے شہریوں کو عمر بھر کیلئے مؤثر اسمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنےکی سہولت ہو گی۔

WhatsApp
Get Alert