ن لیگ کے سابق سینیٹر کرپشن مقدمے میں ساتھیوں سمیت باعزت بری

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) انسداد بدعنوانی کی عدالت نے ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو لینڈ کرپشن کیس سے باعزت بری کر دیا، ان کے خلاف پی ٹی آئی دور حکومت میں کرپشن کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پنڈی کی انسداد بدعنوانی عدالت میں چوہدری تنویر کی جانب سے کیس کو جھوٹا اور سیاسی انتقام قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ خاور رشید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری تنویر سمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ کیس میں شواہد موجود نہیں، اس لیے کیس کو مزید جاری رکھنا انصاف کے منافی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں محکمہ اینٹی کرپشن نے چوہدری تنویر اور دیگر کے خلاف زمین کی تبدیلی کا مقدمہ درج کیا تھا۔
