سارہ علی خان اور سونم کپور میں کون بہتر ساتھی اداکارہ؟ دھنوش کا حیران کن جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ورساٹل اداکار دھنوش نے اس انداز میں سونم کپور اور سارہ خان کا موازنہ کیا کہ ساتھ بیٹھی اداکارہ کو بالکل بھی ناگوار نہ گزرا۔دھنوش جنہوں نے 2013ء میں فلم رانجھنا کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، اب 8 سال بعد اُن کی فلم ’اترنگی‘ سارہ علی خان کے ساتھ ریلیز ہوئی ہے۔دھنوش اور سارہ علی خان اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں پہنچ گئے، جہاں دونوں نے بہت سی دلچسپ باتیں کی۔
پروگرام کے دوران اُس وقت اور دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، جب کرن جوہر نے دھنوش سے سارہ علی خان کی موجودگی میں اُن کی پہلی بالی ووڈ فلم رانجھنا کی ساتھی اداکارہ سونم کپور سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
ہوا کچھ یوں کہ کرن جوہر نے دھنوش سے پوچھا کہ اُنہوں نے بالی ووڈ میں سونم کپور اور سارہ علی خان کے ساتھ کام کیا ہے؟ آپ کے نزدیک ان میں سے کونسی ساتھی اداکارہ بہتر ہے؟دھنوش نے اس پر بغیر سوچے سمجھے فوراً ہی جواب دیا اور سونم کپور کا نام لے دیا، سارہ علی خان نے اترنگی رے کے ہیرو کی رائے پر کوئی جارحانہ ردعمل نہیں دیا۔
سارہ علی خان نے اس پر صرف اتنا ہی کہا کہ میں شو کا گفٹ ہیمپر ہار گئی ہوں۔ورساٹل اداکار نے اپنے انتخاب پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ رانجھنا میں پہلی بالی ووڈ فلم تھی، جسے آنند ایل رائے نے ڈائریکٹر کیا تھا، میں ساؤتھ سے آیا ہوا تھا، اس موقع پر سونم کپور نے میرے ساتھ بہت مہربان رویہ اپنایا، جس پر میں آج بھی اُن کا مشکور ہوں۔
دھنوش نے دوران گفتگو ساتھ بیٹھی اداکاری کی تعریف بھی کی اور کہا کہ اترنگی رے کے سیٹ پر سارہ علی خان اپنے ساتھ نرمی، مٹھاس اور مزہ لے کر آئی ہیں۔انہوں نے دوران شو اترنگی رے میں رنکو کے اہم ترین کردار کے حوالے سے سارہ علی خان کے انتخاب سے متعلق اپنے غلط اندیشے کا بھی اعتراف کیا۔دھنوش نے بتایا کہ سارہ علی خان کو جب فلم میں کاسٹ کیا گیا تو میں نے آنند جی سے پوچھا کہ اس اداکارہ نے کتنی فلمیں کی ہیں؟ تو انہوں نے مجھے 2 یا 3 بتائی تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس پر میں نے فلم میں رنکو کے مشکل کردار کے حوالے سے سارہ علی خان پر اپنے اندیشے کا اظہار فلم ڈائریکٹر سے کیا تھا لیکن انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ وہ کرلے گی۔