انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔سعودی شہزادے کا انتقال،سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب شہزادہ نہار بن سعود بن عبد العزیز خالق حقیقی سے جاملے . سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی شاہی عدالت نے شہزادہ نہار بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی خبر کا اعلان کیا ، متوفی شہزادے کی نماز جنازہ بدھ کو عصر کے بعد ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں ادا کی جائے گی .

ایوان شاہی نے اپنے بیان میں متوفی شہزادے کی مغفرت اور بلندی درجات کے ساتھ ساتھ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے بھی دعا کی . بتایا گیا ہے کہ شہزادہ نہار بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود 1962 میں ریاض شہر میں پیدا ہوئے ، آنجہانی شہزادہ کنگ سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے چوالیسویں بیٹے ہیں ، اور وہ مسند سعودی ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنی میں ڈائریکٹر اور بانی پارٹنر ہیں جب کہ … . .

متعلقہ خبریں