رنگ گورا کرنے والی پاکستانی بیوٹی کریمز زہریلی! جانیں کویت نے کون سے برانڈز پر پابندی لگادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاکھوں لوگ روزانہ مختلف بیوٹی کریمز استعمال کرتے ہیں لیکن حالیہ رپورٹس کے مطابق کچھ مشہور مصنوعات میں وہ زہریلا دھات پارا (مرکری) پایا گیا ہے جو صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ پارا عام طور پر تھرمامیٹرز میں استعمال ہوتا ہے مگر اب یہ کئی خوبصورتی کی مصنوعات میں بھی شامل پایا گیا ہے۔
کویت کی وزارت تجارت اور صنعت کی لیبارٹری ٹیسٹوں میں انکشاف ہوا ہے کہ درج ذیل پروڈکٹس میں خطرناک مقدار میں پارا موجود ہے جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹا دیا گیا۔
Aneeza Gold Beauty Cream
Goree Beauty Cream
Goree Whitening Face Wash
Faiza Beauty Cream
Golden Pearl Beauty Cream
Jiaoli Cream
یہ مصنوعات اکثر سکن وائٹننگ یا فیئرنس کریمز کے طور پر فروخت کی جاتی ہیں اور پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بہت مقبول ہیں۔
صحت کے خطرات
پارا جلد پر لگنے کے بعد صرف سطحی طور پر اثر نہیں کرتا بلکہ آہستہ آہستہ خون میں جذب ہو جاتا ہے۔ اس کے طویل استعمال سے:
اعصابی نظام متاثر ہو سکتا ہے
گردوں اور دیگر اہم اعضاء کو نقصان پہنچ سکتا ہے
جلد کی بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں
سر درد، تھکاوٹ اور دیگر سنگین علامات ظاہر ہو سکتی ہیں
دنیا بھر میں جیسے امریکہ، برطانیہ اور فلپائن میں ایسی کریمز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور الرٹ جاری کیے گئے ہیں کیونکہ بعض کریمز میں پارا کی مقدار ہزاروں گنا حد سے زیادہ ہوتی ہے۔
حکومتوں کا انتباہ اور صارفین کے لیے ہدایات
صارفین سے اپیل کی جا رہی ہے کہ فوری طور پر ان پروڈکٹس کا استعمال بند کریں اور اگر ممکن ہو تو انہیں دکانوں میں واپس کریں جبکہ گھر کے شیلف میں موجود کریمز چیک کریں
محفوظ اور مصدقہ پروڈکٹس (مثلاً ایف ڈی اے یا متعلقہ اداروں سے منظور شدہ) استعمال کریں
یہ مسئلہ خاص طور پر سستی اور آسانی سے دستیاب کریمز کے استعمال سے بڑھتا ہے۔ اگر آپ ان میں سے کوئی کریم استعمال کر رہے ہیں تو فوراً بند کریں اور علامات محسوس ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

WhatsApp
Get Alert