عمران خان کی ہسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والا پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ زیر حراست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پمز ہسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تحویل میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حیدر سعید کو داہگل ناکہ سے تحویل میں لیا گیا، حیدر سعید کو پولیس وین کے ذریعے پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔
حیدر سعید گزشتہ شب پمز ہسپتال کے باہر فوٹیج بناتے رہے، حیدر سعید نے بانی پی ٹی آئی کی پمز ہسپتال سے واپسی کے وقت گاڑیوں کی فوٹیج بنائی تھی۔
