پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم، علی حسن زہری کی درخواست منظور، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے آئینی عدالت کے حکم پر پی بی 21 حب کے دوبارہ گنتی کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے گزشتہ روز محفوظ کردہ فیصلہ سنادیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے علی حسن زہری کی درخواست منظور کرلی ہے اور حلقے کے 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا ہے۔
اس سے قبل آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواستوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا اور ان درخواستوں پر فیصلے تک علی حسن زہری کی رکنیت بھی معطل کر دی تھی۔ واضح رہے کہ علی حسن زہری کی کامیابی کو صالح بھوتانی نے آئینی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد اب دوبارہ گنتی کے نتیجے میں ہی حلقے کے کامیاب امیدوار کا حتمی فیصلہ ہوگا۔
