بلوچستان بیوروکریسی میں اہم تبدیلی: لال جان جعفر سیکرٹری تعلیم تعینات، اسفندیار کاکڑ کوS&GAD رپورٹ کرنے کی ہدایت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق، گریڈ 20 کے آفیسر لال جان جعفر کو سیکرٹری محکمہ خزانہ (Finance Department) سے تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے گریڈ 20 کے آفیسر اسفندیار کاکڑ کو ان کے عہدے سے فارغ کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی (S&GAD) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

WhatsApp
Get Alert