بغیر ہاتھ لگائے چشمہ اُلٹ دیا ۔۔ شو میں آئے نوجوان نے عامر لیاقت کو کس طرح بیوقوف بنایا؟ ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)آج کل عامر لیاقت نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک شو کے لئے ٹیلنٹ سے بھرپور نوجوانوں کا آڈیشن لے کر انہیں چیمپیئن نامی پروگرام کے لئے سلیکٹ کر رہے ہیں، جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو کے بارے میں ہم آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک نوجوان لڑکے نے عامر لیاقت کو بیوقوف بنا دیا اور جادو دِکھانے کے بجائے چونا لگا دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت اس نوجوان کو کہتے ہیں کہ اپنا کوئی ٹیلنٹ پیش کرو جس پر وہ جادو دکھانے کا کہتا ہے، لڑکا عامر لیاقت سے ان کا چشمہ مانگتا ہے اور بغیر ہاتھ لگائے اس چشمے کو اُٹھانے اور پلٹنے کا دعویٰ کرتا ہے۔

پھر کچھ جادوئی اشارے کر کے چشمہ واقعی بغیر ہاتھ لگائے پلٹ دیتا ہے جو دیکھ کر عامر لیاقت بھی حیران رہ جاتے ہیں، اور اس لڑکے کو شو کے لئے سلیکٹ کر لیتے ہیں لیکن کچھ ہی دیر بعد عامر لیاقت کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہیں تو چونا لگا دیا گیا ہے۔جی ہاں! کیمرے کی آنکھ سے جب بغور اس ویڈیو کو دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ اس لڑکے نے چشمہ ہاتھ میں لے کر جب گھمایا تو اس پر ایک دھاگا باندھ دیا تھا جو دِکھائی نہیں دے رہا تھا اور اسی دھاگے سے اس نے عامر لیاقت کا چشمہ بغیر ہاتھ لگائے ہی اُٹھا کر اور پلٹ کر دکھایا تھا۔اس ویڈیو میں عامر لیاقت کو اس نوجوان نے جس طرح بیوقوف بنایا یہ انداز سوشل میڈیا پر مداحوں کو بےحد پسند آیا اور اس ویڈیو پر بننے والے کئی میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔