مستونگ کی کوئٹہ میں شمولیت اور نئے ڈویژن کے نام پر سردار عبدالرحمان کھیتران کا عدالت جانے کا اعلان، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید

(ڈیلی قدرت کوئٹہ) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کر کوئٹہ میں شامل کرنا سراسر غلط ہے اور وہ نوٹیفکیشن کے بعد کوہ سلیمان ڈویژن کا نام دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستونگ ہمیشہ سے قلات ڈویژن کا حصہ رہا ہے اور نئے ڈویژن ضرور بننے چاہئیں لیکن موجودہ طریقہ درست نہیں، لہٰذا وزیر اعلیٰ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ دوسری جانب سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں ان کی جانب منسوب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئے ڈویژن کے قیام کے خلاف نہیں ہیں، تاہم ان کی مخالفت صرف ڈویژن کے نام کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے مزید دوٹوک موقف اختیار کیا کہ ضلع بارکھان میں چائنا کٹنگ کی وہ پہلے بھی مخالفت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اپنی سرزمین کی ایک انچ زمین کسی کو نہیں دیں گے۔
