حرامانی کی گلوکاری کے شعبے میں دھماکے دار انٹری ۔۔۔گانے کیساتھ ڈانس کی ویڈیوز وائرل

کراچی(قدرت روزنامہ)حرامانی نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا، اداکارہ کی گانے کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔اداکارہ و میزبان حرا مانی کا شمار پاکستان ڈراماانڈسٹری کی چلبلی اداکاراوں میں ہوتا ہے جو اپنی صاف گوئی کیلئے بھی مشہور ہیں۔ اداکارہ حرا کئی انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں کہ وہ بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہیں فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے۔حرامانی کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے ،

انہوں نے مختصر وقت میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں ، حرامانی نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیاہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ فیصل آباد میں کنسرٹ میں پرفارم کررہی ہیں اور ساتھ ساتھ جھوم رہی ہیں، اداکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد میں موجود ہیں جو اپنی پسندیدہ اداکارہ کے گانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)