اگرآپ کے پاس پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ ہیں تواس تاریخ تک تبدیل کروالیں پھرنہ کہناخبرنہ ہوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے دس، پچاس، سو اور ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری دیدی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پرانےڈیزائن کے دس، پچاس، سو اور ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی جا چکی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی سیکشن 25 کی ذیلی شق 2 کے تحت منظوری دی اور وزارت خزانہ بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارشات سے متفق ہے۔سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کی معیاد مقرر کرنے سے کچھ لوگ ان نوٹوں کو تبدیل کروانے سے محروم رہ جاتے ہیں لہذا ترقی یافتہ ممالک کے بینکوں کی جانب سےرائج پالیسی کی طرح پاکستان میں بھی لوگوں کو پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ تبدیل کروانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

37 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

49 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago