(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تازہ ڈیولپمنٹ نواز شریف کی ریاستِ پاکستان کو گندی گالی دینے والے سے ملاقات ہے۔
نواز شریف اور افغان مشیر و وزیرِ مملکت برائے امن کی لندن میں ملاقات پر وفاقی حکومت کی جانب سے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی مودی اور جندال سے قربت ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ مودی نے اسرائیل سے مل کر وزیرِ اعظم عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔
شہباز گِل کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…