نواز کی پاکستان کو گالی دینے والے سے ملاقات تازہ ڈیولپمنٹ ہے: شہباز گِل

(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تازہ ڈیولپمنٹ نواز شریف کی ریاستِ پاکستان کو گندی گالی دینے والے سے ملاقات ہے . نواز شریف اور افغان مشیر و وزیرِ مملکت برائے امن کی لندن میں ملاقات پر وفاقی حکومت کی جانب سے سخت ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے .

شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی مودی اور جندال سے قربت ہے . وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ مودی نے اسرائیل سے مل کر وزیرِ اعظم عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش کی . انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی . شہباز گِل کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں