نزلہ زکام میں بند ناک کھولنے اور سینے کی جکڑن دور کرنے میں وکس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے، یہ نہ صرف جملہ تکالیف سے نجات فراہم کرتی ہے بلکہ ٹھنڈک اور سکون بھی پہنچاتی ہے . یہاں پر وکس کے کچھ ایسے حیرت انگیز فائدے بھی بتائے جارہیں جن سے آپ ناواقف ہیں . وکس نزلہ زکام سے نجات دینے ہی میں مدد فراہم نہیں کرتی بلکہ یہ کئی جراثیم سے بھی بچاتی ہے . اسے ناک پر لگانے سے آپ کئی طرح کے جراثیم سے بچے رہتے ہی اس مقصد کے لئے بچوں کی ناک پر وکس کی قلیل مقدار لگا دیں اس طرح وہ پرسکون نیند کے ساتھ بیماری پھیلانے والے جراثیم سے بھی محفوظ رہیں گے . وکس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی بائیوٹکس خصوصیات کی موجودگی اسے جراثیم کش بناتی ہے اور جب اسے ناک کے نتھنوں میں لگایا جاتا ہے تو یہ سانس کے ساتھ اندر داخل ہوکر سانس کی نالی کو بھی صاف کرتی ہے اور اس سانس لینے کی صورت میں جب کوئی جراٰثیم اند داخل ہوتا ہے تو اس کا بھی خاتمہ کر دیتی ہے اور وہ جراٰثیم بلغم اور یا تھوک کے ذریعے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نزلہ زکام کے لئے عموماً لوگ گھریلو علاج ہی کو ترجیح دیتے ہیں اس مقصد کے لئے شہد، ادرک کی کا قہوہ اور وکس سب سے مدد گار ثابت ہوتے ہیں . یہی وجہ ہے کہ وکس ہر گھر کی ضرورت سمجھی جاتی ہیں .
متعلقہ خبریں