کرینہ کپور خان کی قرنطینہ کو الوداع کہنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے قرنطینہ میں اپنے آ خری 2 روز کی گنتی شروع کردی ہے ۔اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے ۔

30 2 1 300x144
اس پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ قرنطینہ میں ان کے 12 دن گزر چکے ہیں اور اب صرف 2 دن رہ گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے سب کو اپنی حفاظت کرنے اور اس وباء سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ اداکارہ کرینہ کپور خان کی قرنطینہ کے دوران لی جانے والی سیلفی بھی شیئر کی ہے جس میں وہ خوب اچھی طرح تیار ہوئی نظر آرہی ہیں۔

30 3 1 300x131
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ پاجامہ، لپ اسٹک اور سیلفی کے لئے پاؤٹ ایک بہترین ملاپ ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان گزشتہ 12 روز سے کورونا کی تشخیص کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں جس دوران وہ اپنے بچوں کو بہت شدت سے یاد بھی کرتی ہیں۔