فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، تمام ڈرونز گرا دیے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنادی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی گئی تھی۔
عطا تارڑ نے نے کہا کہ پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو بروقت نشانہ بنا کر گرا دیا اور تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ان واقعات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اورپاکستان میں دہشتگردی کے براہ راست روابط بےنقاب کردیے۔
Fitna al khawarij terrorists have attempted to launch small drones in Abbotabad, Swabi and Nowshera. Anti Drone Systems have brought down all the drones. No damage to life.
The incidents have again exposed direct linkages between Afghan Taliban Regime and Terrorism in Pakistan.
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 27, 2026
دوسری جانب صوابی کے پابینی گاؤں میں گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری اسکول کے باہردھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک طالبہ زخمی ہوئی۔
اس حوالے سے صوابی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا مبینہ طور پر ڈرون کے ذریعے بارودی مواد گرا کر کیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
