اپ ڈیٹ: سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد آج استحکام دیکھا گیا ہے۔جمعہ 27 فروری 2026کو 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونے کی قیمت 5لاکھ 40 ہزار کی سطح پر مستحکم ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط کے 1 تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی کمی بیشی کے 5لاکھ 40 ہزار 562روپے فی تولہ پر مستحکم ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 600روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونا 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے کا ہوگیا۔سونے کے یہ نرخ آج بھی بغیر کسی کمی بیشی کے مستحکم ہیں۔
گزشتہ روز جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 550روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 24 ہزار 839 روپے ہوگئی۔آج بھی اس قیمت میں کمی بیشی ریکارڈ نیہں کی گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل 1تولہ چاندی کی قیمت میں 270روپے کا اضافہ ہوا جس سے چاندی کی نئی قیمت 9 ہزار 474روپے ہوگئی جبکہ 24قیراط 10گرام چاندی کی قیمت 232 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 122روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت اپنی سابقہ در قیمت 5ہزار 178ڈالرز فی اونس پر بغیر کسی کمی بیشی کے مستحکم ہے جبکہ چاندی کی قیمت 2اعشاریہ 70 ڈالرز کے اضافے سے 89 اعشاریہ 90 ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
