وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاک افغان صورتحال پر بریفنگ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت کی جانب سے انہیں پاکستان اور افغانستان کی موجودہ سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شرپسند کارروائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف سرگرمیاں کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف اپنا مؤثر دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے سرحدی علاقوں میں افغان طالبان رجیم کے حملوں کو پسپا کرنے اور بھرپور جوابی کارروائی پر افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ارضِ وطن کے دفاع کے لیے متحد ہے۔

WhatsApp
Get Alert