کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے موسمیاتی الرٹ پر متعلقہ محکموں اور اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے احکامات دئیے ہیں کہ کوئٹہ، قلات، زیارت، قلعہ سیف اللہ اورچمن میں امدادی سامان کی دستیابی یقینی بنائی جائے بلکہ متعلقہ اضلاع میں قومی شاہراہوں پر بھاری مشنری موجود اور عملہ تعینات رہے۔گزشتہ روز موسم کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے جاری الرٹ پر وزیراعلی نے ہدایات جاری کر دیں وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے متعلقہ محکموں اور اداروں کو فوری الرٹ رہنے کے احکامات جاری انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ متوقع برف باری اور بارش سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیئے تیار رہیں کوئٹہ، قلات، زیارت، قلعہ سیف اللہ اورچمن میں امدادی سامان کی دستیابی یقینی بنائی جائے متعلقہ اضلاع میں قومی شاہراہوں پر بھاری مشنری موجود اور عملہ تعینات رہے متوقع برف باری کی صورت میں شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں وزیراعلی بلوچستان نے محکمہ پی ڈی ایم اے کو صورتحال کی نگرانی کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…